کراچی:: حکومت سندھ نے وفاقی کابینہ کی جانب سے تین ارسا اراکین کو ہٹائے جانے کا اقدام غیر آئینی قرار دے دیا ہے -- ہم نیوز کے مطابق , حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اس ضممن میں کہا ہے کہ ارسا کے اراکین کا تقرر صوبوں کی مشاورت سے کیا جاتا ہے::
انہوں نے کہا کہ , صوبوں کو اعتماد میں لیے بغیر کیے جانے والے فیصلے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں -- حکومت سندھ کے ترجمان نے پاکستان تحریک انصاف کے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ , وہ یکطرفہ فیصلوں سے گریز کرے::
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے الزام عائد کیا کہ , دوسروں پر تعصب کا الزام عائد کرنے والوں کے خود اپنے فیصلے تعصب پر مبنی ہیں-- ہم نیوز کے مطابق , انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ , وفاقی حکومت آبی وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل خاموش ہے , جب کہ سندھ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزا نے بھی خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ::
ہم نیوز کے مطابق , حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ , وفاقی وزرا چھوٹے صوبوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر خاموش ہیں -- انہوں نے استفسار کیا کہ سندھ میں اپوزیشن جماعتوں کو بھی نجانے کیوں سانپ سونگھ گیا ہے؟
مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس:: پانی کی تقسیم کے معاہدہ پر دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ -- بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے واضح کیا ہے کہ , سندھ کے عوام ایسے کسی بھی فیصلے کو قبول نہیں کریں گے -- انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت کیے جانے والے فیصلے کو واپس لے::
No comments:
Post a Comment