Native

Wednesday, May 20, 2020

سندھ: کورونا کیسز کی تعداد ساڑھے17 ہزار سے تجاوز کر گئی


کراچی:: آبادی کے لحاظ سے , پاکستان کے دوسرے بڑے صوبے سندھ میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد ساڑھے 17 ہزار سے تجاوزکرگئی --  محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق , 706 نئے کیسزرپورٹ ہونے کے بعد صوبے بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 17 ہزار 947 ہوگئی::

محکمہ صحت سندھ کے مطابق , آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد ساڑھے 13 ہزار سے تجاوزکرگئی -- کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 13 ہزار 896 تک پہنچ گئی -- محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ , کراچی میں کورونا وائرس کے 608 نئےکیسز رپورٹ ہوئے --  کراچی میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث , مزید 14 افراد جاں بحق ہو گئے۔ کراچی میں کورونا سے اموات کی تعداد 248 ہوگئی ہے::

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق , پورے سندھ میں کورونا وائرس کے باعث مزید 19 افراد جاں بحق ہوئے -- سندھ میں کورونا وبا سے اموات کی تعداد 299 تک پہنچ گئی -- خیال رہے کہ , پاکستان میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 43 ہزار 9 سو سے تجاوز کر گئی ہے::

ہم نیوز نے تازہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ , ملک میں کورونا وائرس کے سبب 939 افراد بھی جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ , 12 ہزار 489 افراد نے اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت مہلک وبا کو شکست بھی دی ہے -- اعداد و شمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں کل 15 ہزار 976 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں -- کورونا کے صوبہ خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 230، بلوچستان میں 2 ہزار 820، آزاد کشمیر میں 115 اور گلگت بلتستان میں 550 کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جبکہ , اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 1,034 تک جا پہنچی ہے::

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق , ملک میں کورونا وائرس کے 188 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے -- گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 12 ہزار 975 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر چارلاکھ  292 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں::

No comments:

Post a Comment